the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
بسواکلیان : محمد نعیم الدین سیکریٹری ذکریٰ ایجو کیشن سوسائٹی بسواکلیان نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ شہر بسواکلیا ن میں ذکریٰ ایجو کیشن سوسائٹی کی جانب سے پچھلے 20سالوں سے ذکریٰ اُردو پرائمری و ہائی اسکول کامیابی کے ساتھ چلائے جا رہے ہیں،جو شہر بسواکلیان کے اُردو میڈیم مدارس میں اوّل مقام رکھتے ہیں۔تعلیمی سال 2014-15کیلئے داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔مدرسہ ہٰذا کی خصوصیات میں قابل،تجربہ کار اور شفیق اساتذہ،تمام سہولیات سے آراستہ کھیل کا میدان، لڑکے اور لڑکیوں کے علیحدہ کلاس رومس ،مسابقتی امتحانات کی تیاری،ماہرین تعلیم کے ذریعہ طلباء کی ہر ہفتہ رہنمائی تاکہ زمانہ میں ہو رہی تبدیلیوں سے طلباء کو وقفیت ہو سکے،دینی و عصری تعلیم،طلباء کی صلاحیتوں کو



اُبھارنے کیلئے مختلف موقعوں پر طلباء کے درمیان مقابلہ جات،تعلیم میں جدید ٹکنالوجی کا استعمال،حکومت کی جانب سے منعقد ہونے والے مقابلہ مثلاََ اُردو تعلیمی میلہ،پرتیبھا کارنجہ وغیرہ میں طلبا کو شریک کرانا وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اُردو اخبارات سے طلباء میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو ابھارا جاتا ہے۔ پچھلے سالوں میں حکومت کی جانب سے منعقد ہونیوالے پرگراموں میں مدرسہ ہٰذا کے طلباء نے ضلعی و ریاستی سطح کے انعامات حاصل کئے ہیں۔پچھلے 15سالوں سے ذکریٰ اُردو ہائی اسکول کے SSLCامتحان کے نتائج شہر بسواکلیان میں اوّل مقام رکھتے ہیں ذکریٰ اُردو ہا ئی اسکول کے سال 2013-2014کے SSLCکے نتائج90فیصد رہے ہیں۔اولیائے طلباء سے خواہش کی جاتی ہیکہ اس سنہرے موقع سے استفادہ کریں ۔مزید تفصیلات کیلئے 9448350164پر ربط کریں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.